• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جا سکتا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ اڈیالہ جیل میں ہے، ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جا سکتا، پیپلز بس سروس، ایمبولینسز اور قائداعظم کے گھر کو آگ لگانا بدترین دہشتگردی کے مترادف ہے، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے،ملک میں جاری بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے،جو بلڈر قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جا سکے،ایم کیو ایم اجرک کے نام پر نفرت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے فیصلہ کیا ہے ہم اُنکی وکٹ پر نہیں کھیلیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور مشینری ہمہ وقت دستیاب ہے۔ بلوچستان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر شرجیل انعام میمن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت نے ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمے کے لیے آن لائن ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید