اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےصوبائی سرو س (PMS)کے 8افسروں کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کر لیا ہے۔ اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی مینجمنٹ سروسز/صوبائی سول سروسز کے گر یڈ 19 کےافسران عمر محمد اعظم خان( آزاد کشمیر)، محمود الحسن ( پنجاب )، ڈاکٹر محمد بخش الیاس راجہ( سندھ رورل)، خضر حیات( پنجاب )، خالد پرویز( پنجاب )، توقیر حیدر کاظمی ( پنجاب )، شاہ زیب شیخ( سندھ اربن ) اور ڈاکٹر سید محمد علی( سندھ اربن ) کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔