اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا جس کا مقصد ایران کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان چاول، مکئی، کیلے، گوشت اور مویشیوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے تیار ہے۔