• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، مس مینجمنٹ عروج پر رہی

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارش سے پیدا ہونیوالی اربن فلڈنگ میں شہریوں کوجس اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہونا پڑاس سےاندازہ کیا جاسکتا ہے کہ تمام حکومتی اداروں جن میں پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ریسکیو1122،کراچی کی انتظامیہ کمشنرڈپٹی کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے ایم سی، ٹاونز ، یو سیز، ساتوں کنٹونمنٹ بورڈز،سوک ایجنسیزکے ڈی اے، واٹر کارپوریشن،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے کی لوگوں ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی تیاری نہ تھی منگل کو مس مینجمنٹ عروج پر دیکھنے میں آئی کے ایم سی اور ٹاؤنز کا عملہ اور مشینری سڑکوں کام کرتی نظر آئی لیکن ان کی تیاری بھی بارش کی پیشگوئی کے مطابق نہ تھی ان کے پاس دستیاب وسائل سے صورتحال کنٹرول نہیں ہو سکتی تھی 100ملی میٹر سے زیادہ بارش کے حوالے سے کوئی پلان نہ تھا کراچی میں جتنی بڑی تعداد میں الگ الگ کنٹرولنگ اتھارٹیز قائم ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام اداروں کو کسی ایک چین آف کمانڈ کے ماتحت کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید