• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم؛ درخواستوں کی وصولی آج بھی جاری رہے گی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور کی سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج برو زبدھ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق منگل کے روز سر کاری سکیم کے مقرر ہ کوٹہ کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔ ذ رائع کے مطابق منگل کے روز 1لاکھ 15ہزار560در خواستیں جمع کرائی گئی ۔سر کاری سکیم کا کوٹہ ایک لاکھ 18ہزار210 ہے۔در خواستوں کی وصو لی میں کمی کی ایک وجہ بارشوں اور سیلاب کی تباہی بھی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطا بق باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا پیغام دیدیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید