اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی سمگلرز معصوم لوگوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ماشخیل بلوچستان کے خطرناک پہاڑی راستوں اور جیوانی کے قریب بحر ہند کی طوفانی آبی گذرگاہوں کے ذریعے ایران سمگل کر رہے ہیں ، ہم نے انہی راستوں سے جانے والے اپنے نوجوانوں کی لاشیں وصول کی ہیں جو ناقابل شناخت حالت میں ہیں۔