• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلا دیشی صدر کو اسنادِ سفارت پیش کردیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے منگل کی شام ڈھاکا کے بنگابھون میں ایک پروقار تقریب کے دوران صدر محمد شہاب الدین کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ عمران حیدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اور پاکستان ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ہائی کمشنر نے صدر شہاب کو یہ اسناد اس وقت پیش کیں جب محض چار روز بعد پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنی پہلی اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔ اس موقع پر ہائی کمشنر عمران حیدر نے صدر شہاب الدین سے ملاقات بھی کی اور پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے صدر اور بنگلہ دیش کے برادر عوام کے لیے نیک تمنائیں اور خیرسگالی کے جذبات پیش کیے۔ صدر محمد شہاب الدین نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا، ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی ۔
اہم خبریں سے مزید