• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈجیٹل بااختیار و شمولیتی معیشت کیلئے ادائیگیاں، جدید و مستحکم انفرااسٹرکچر پرزم پلس کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈجیٹل بااختیار اور شمولیتی معیشت کے لیے ادائیگیوں کے جدید اور مستحکم انفرااسٹرکچر پرزم پلس کا افتتاح کردیا،نئے میکنزم (پرزم پلس سسٹم) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ پرزم پلس اسٹیٹ بینک کے وژن 2028ء کے تحت ڈجیٹل مالی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ پرزم پلس نے پاکستان کو ان چند ممالک میں شامل کردیا ہے، جنہوں نے خوردہ اور بڑی مالیت کی ادائیگی دونوں نظاموں کے لیے ISO 20022جیسا پیغام رسانی کا عالمی معیار اپنایا ہے۔ یہ ملک کے فنانشیل مارکیٹ انفرااسٹرکچرکو جدید بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف پاکستان) میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بینکوں ، مائکرو فنانس اداروں ، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز ، پیمنٹ سروس پرووائیڈرز کے سی ای اوز ، اسٹیٹ بینک کے سینئر عہدیداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں (اسٹیک ہولڈرز) نے شرکت کی۔گورنر جمیل احمد نے کہا کہ پرزم پلس کو جدید ترین معیار پر بنایا گیا ہے جس سے اس کی فعالیت بہتر ہوئی ہے اور اس میں ساختیاتی مالی پیغام رسانی(structured financial messaging) ، بہتر تعامل (انٹرآپریبلٹی)، اور مزید شفافیت جیسی خصوصیات شامل ہوئی ہیں۔ اس میں سیالیت کے بروقت انتظام کے آلات (ریئل ٹائم لیکویڈیٹی مینجمنٹ ٹولز)، ٹرانزیکشن کی قطار اور ترجیح سازی، اگلی تاریخ پر ادائیگی، اور نیلامی، ریپوز، اور زری سرگرمیوں (مانیٹری آپریشنز) کے لیے سینٹرل سیکیورٹیز ڈپازٹری کے ساتھ بلا رکاوٹ انضمام جیسی جدید خصوصیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید