اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ) ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2022سے 25اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی اور مسنگ کے 466مقدمات،صرف 14کو سزائیں سیف سٹی اسلام آباد کے 3159سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ، یہ سی سی ٹی وی کیمرے 35فیصد حساس علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ سیف سٹی منصوبے کی توسیع کیلئے پی سی ون منظور کرلیا گیا، توسیع کے بعد اسلام آباد کے تقریبا 90فیصد علاقوں تک نگرانی بڑھ جائے گی وزارت اطلاعات نے تحریری طور پر بتایا کہ چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ 30 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوجائیں گے،سال 2022 سے 25 کے اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی اور مسنگ ہونے کے466 مقدمات درج ہوئے، 228 بچیاں 246 بچے متاثر ہوئے،357 ملزمان گرفتار ہوئے، اسی عرصہ میں صرف 14 کو سزائیں ہوئیں،36 ملزمان بری ہوئے، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے تحریری جواب میں بتایا کہ سرکاری ٹی وی ملازمین کو ہر ماہ 17 سے 20 تاریخ تک تنخواہ موصول ہوتی تھی دو ماہ سے تمام ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے پا رہے، مالی مشکلات کا سامنا ہے، وزارت ریلویز کا تحریری جواب آیا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں ریلوے کی 14 ہزار 740 ایکڑ کمرشل اراضی لیز پر دی گئی، وزارت ریلوے نے زمین لیز پر دینے سے 16 ارب 66 کروڑ روپے حاصل کئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانی سمگلروں اور ایف آئی اے اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلروں اور اس میں معاونت کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کو سزا دی گئی ، بیرون ملک سے بھی انسانی سمگلروں کو وطن واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ، ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف ادارہ جاتی اور فوجداری کارروائی کی گئی ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 51 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا، انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں 63 ملازمین نامزد تھے ان میں سے 43 کو گرفتار کیا گیا اور 16 عدالتوں سے بری ہوئے ۔