• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، شہریوں نے سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالی، دلچسپ تبصرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بارش سے شہر میں ہونے والی تباہی، شہریوں کی پریشانی کے بعد کراچی کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی، انہوں نے دل چسپ اور دل جلے تبصرے کئے،ایک صارف نے لکھا کہ پی پی نے ایک اور وعدہ پورا کردیاکراچی کی ہر گلی اور ہر گھر تک پانی پہنچا دیا گیا، ایک صارف نے کہنا ہے کہ سارا دن کراچی کے شہری روڈوں پر زلیل و خوار ہوتے رہے اور رات میں مئیر صاحب کوخیال آیا کہ شہریوں کی مدد کریں، ایک خاتون نے لکھا کہ کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے والی جماعت صرف بیان بازی ہی کرتی ہے،ایک صارف نے شعر لکھا کہ برسوں سے پنپتی ہوئی سازش نے ڈبویاکہنے کو میرے شہر کو بارش نے ڈبویا، ایک دل جلے نے لکھا کراچی کے شہری بارش سے بچاؤ کے لئے اجرک استعمال کریں،ایک نے کہا کہ کراچی معاشی حب اب برساتی حب بن گیا،بعض نے ٹاؤن کے عملے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ کے دعوے دھرے رہ گئے، کیا اسی لئے ووٹ لیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید