• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیش ٹرانزیکشن حد 2 سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنیکی تجویز‘ ہارون اختر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہےکہ تاجر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد نئی تجاویزمیں کیش ٹرانزیکشن کی حد 2لاکھ سے بڑھاکر 25لاکھ کردی ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر کا کہنا تھاکہ ہم نے تو پہلے جو دو لاکھ کی ٹرانزیکشن کی لمٹ تھی اس پر پرپوزل دیا ہے کہ پہلے سال وہ 25لاکھ اور پھر اگلے سال 15لاکھ ہوجائے گی اور پھر آخری سال میں 5 لاکھ ہوجائے گی ۔انہوں نےکہاکہ کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے فون کرکے مجھ سے معذرت کی ہے معافی مانگی ہے‘ ہماری ایک میٹنگ وزیر خزانہ کی سربراہی میں تمام چیمبر ز سے ہوئی تھی ‘ہماری جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں لاہور چیمبر بھی موجود تھا او رکراچی چیمبر کے جاوید بلوانی اور زبیر موتی والا بھی تھے ۔
اہم خبریں سے مزید