• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی قرضوں کی تقسیم کا حجم 21.47 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرعی قرضوں کی تقسیم کا حجم 21.47 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ قرضہ لینے والے کسانوں کا تناسب بڑھ کر 17.12 فیصد ہو گیا، بینک اعلامیہ کے مطابق کسانوں کی مالی خواندگی بڑھانے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے ایوارڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی -بی ایس سی) کے زیر اہتمام آج کراچی میں اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی مالی خواندگی پروگرام (اے ایف ایل پی) میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔2023ء میں شروع ہونے والا زرعی مالی خواندگی پروگرام (اے ایف ایل پی) ایس بی پی- بی ایس سی کا اپنی طرز کا ایک منفرد اقدام ہے جسے اسٹیٹ بینک کے شعبہ زرعی قرضہ و مالی شمولیت کا تعاون حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید