• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹر 2800 ارب گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

  اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)گیس سیکٹر کے 2800ارب گردشی قرضہ پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار،ٹاسک فورس سرگرم، جلد باضابطہ اعلان متوقع،حکومت کا لیوی و گیس نرخ بڑھانے سے انکار،  عام صارفین کو بچا کرگیس سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کے منافع کو استعمال کر کے قرضہ ختم کیا جائیگا۔ ماضی میں اس طرز کی اسکیم پر آئی ایم ایف نے اعتراض کیا تھا،  خامیوں کو دور کرکے  نیا پلان تیارکیا گیا ہے ۔حکومت نے بجلی کے شعبے کے مسائل حل کرنے کے بعد اب گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے لیے پاور سیکٹر کی ٹاسک فورس کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے، جو فی الحال اپنی حکمت عملی کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے معروف آڈٹ فرم KPMG کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرے۔ KPMG نے بھی بجلی کے شعبے کی طرز پر یہ تجویز دی کہ یہ بوجھ گیس صارفین پر منتقل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید