• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد و دیگر ملزمان کی فوٹجز اور آوازیں شناخت کرلی گئیں

لاہور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے9 مئی شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے لکھا کہ وقوعہ کی فوٹیجز اور آڈیو،ویڈیو کلپس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کی شناخت کی گئی، ویڈیوز میں حرکات، اشارے، آواز اور چہرے کی شناخت شامل ہے، تمام ثبوت عدالت میں بطور ڈیجیٹل شہادت قابل قبول قرار دیئے گئے۔42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، افضال عظیم پاہٹ، خالد قیوم پاہٹ، علی حسن عباس اور ریاض حسین کو قصوروار قرار دے کر سزائیں سنائیں ، دفعہ 120-B کے تحت 10 سال قید با مشقت کی سزاء کا حکم سنایا گیا، دفعہ 148 کے تحت 3 سال قید،دفعہ 440 کے تحت 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنائی گئی، تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی،ملزمان کو سابقہ قید کا فائدہ دیا گیا ہے، پانچ ملزمان جیل میں ہیں جبکہ افضال عظیم پاہٹ، علی حسن عباس اور ریاض حسین کو پیشی پر گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، عدم پیشی پر خالد قیوم پاہٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، عدالت نے لکھا کہ وقوعہ کی فوٹیجز اور آڈیو،ویڈیو کلپس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کی شناخت کی گئی، ویڈیوز میں حرکات، اشارے، آواز اور چہرے کی شناخت شامل ہے، تمام ثبوت عدالت میں بطور ڈیجیٹل شہادت قابل قبول قرار دیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید