اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC)کیلئے نامزد گریڈ 18 کے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ 9 افسران کی نامزدگی منسوخ کر کے 18 کی اضافی نامزدگی کی گئی جبکہ 7 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں 18 اضافی نامزد،کورس نیپا کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 28جولائی سے ہوگا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈپٹی سیکرٹری، محکمہٴ آبپاشی پنجاب جویریہ مقبول اور ڈپٹی کمشنر، ایبٹ آباد، ثناء اللہ خان، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے ایس ایس پی کامران عامر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر، نیب (ہیڈ کوارٹر) عبدالمجید، ڈپٹی ڈائریکٹر، بورڈ آف ریونیو سندھ، لاڑکانہ یار علی شاہ ‘او ایم جی کے ا متیاز حسین اوراقرا انعم ‘پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کی عظمی سلیم اورصبا حمید کی نامزدگی واپس لی گئی ۔جن18 افسروں کی اضافی نا مزدگی کی گئی ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سارہ رحمان اور عادل افتخار، پولیس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد حسن جہانگیر ‘ او ایم جی کی مس انعم ناصر اور فضیلت نعیم ‘ پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کےعامر نثار اور کشور علی ‘ بلوچستان حکومت کے نصیب اللہ اور قمر لطیف رانا ‘ سندھ حکومت کے عرفان اللہ میمن ‘ ندیم احمد میمن ‘ مہتاب احمد ‘ افشاں خشک ‘ شبنم اقبال اور معصومہ زہرہ جمالی ‘ وزارت بحری امور کے ادارے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے محمد وسیم ‘ ڈاکٹر موہن لال اور زبیرالدین شامل ہیں۔