• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم واپس کرنے کیلئے تیار، کوہستان اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دیدیں

پشاور (نیوز رپورٹر) کوہستان میگا سکینڈل میں نامزد 9ملزمان نے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواستیں دیدی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہیں ، ایوب ٹھیکہ دار نے3ارب 45کروڑروپے کی پلی بارگین کی درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ وہ تین قسطوں میں اس رقم کو جمع کرنے کیلئے تیار ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کی ہیں تاہم ان درخواستوں کو اب تک چیئرمین نیب کو ارسال نہیں کیا گیا ہے۔ ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ نیب نے گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کا کھوج لگایا ہے زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کی شاپنگ مال بنگلے اور دیگر پراپرٹی ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق ایوب ٹھیکہ دار نے3ارب 45کروڑر وپے کی پلی بارگین کی درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ وہ تین قسطوں میں اس رقم کو جمع کرنے کے لئے تیار ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کو چیئرمین نیب کو بھیجوایا جائے گا اور اس کی منظور کے بعد اس پر عمل در آمد شروع کیا جائے گا اور رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کی جائے گی تا ہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب ملزمان کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی ےتفصیلات حاصل کر رہی ہے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس کی کتنی ذمہ داری بنتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید