• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری، 100 فلسطینی شہید، جبری بھوک سے مزید 10 جاں بحق، غزہ میں اجتماعی قحط پھیل رہا ہے، 109 امدادی اداروں کا انتباہ

کراچی، غزہ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی بمباری جاری،100فلسطینی شہید، جبری بھوک سے مزید 10افرادجاں بحق ہوگئے۔ 109 امدادی اداروں نے تنبیہ کی ہے کہ غزہ میںاجتماعی قحط پھیل رہا ہے۔شہدامیں 34امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں، اب تک مجموعی 59,219فلسطینی شہید ،ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔قحط سے ہلاکتوں کی تعداد111ہو گئی جن میں 80 صرف بچے ہیں۔ اسرائیل کو سزا نہ ملنا اور عالمی خاموشی فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کا سبب بن رہی ہے ،امدادی اداروں کا صیہونی ریاست کیخلاف فوری اقدامات کا مطالبہ، اس بیان پر اسرائیل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بمباری بدستور جاری ہے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 24گھنٹوں کے دوران کم از کم 100فلسطینی شہید اور 534زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 34امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران سابقہ اسرائیلی حملوں کے ملبے سے مزید 13لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید