کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال کی عبوری اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت 8اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ قانون بنانے کیلئے آپ سے مشاورت کی ضرورت نہیں۔ ہائی کورٹ میں صوبے میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔