• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے، نوجوانوں اور فری لانسرز کو پہلےجعلی وٹس ایپ گروپس میں شامل اور پھرفحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جاتا ہے،، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزی جاری کردی جس میں صارفین کو ایسے گروپس چھوڑنے اورغیر مصدقہ جاب آفرز سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بتا گیا ہے کہ ہنی ٹریپ اورجعلی ملازمت اسکیموں کے نتیجہ میں نوجوان، طلبہ اور فری لانسرز سائبر کرمنلز کے نشانے پر آ گئے ہیں ، پہلے جعلی فری لانسنگ جابز کے ذریعے نوجوانوں اور فری لانسرز کو جعلی وٹس ایپ گروپس میں شامل کیا جاتا ہے،پھر شہریوں کو وٹس ایپ پر فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جاتا ہے پھر قانونی اداروں کے جعلی اہلکار بن کر ان سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک وصول کئے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید