• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کونسل، کم عمری کی شادی کا قانون واپس نہ لینے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ملی یکجہتی کونسل نے اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر سزاؤں کا قانون واپس نہ لینے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی یہ بھی قرار دیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔  فضل الرحمٰن  نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں یکم جنوری 2028سے ملک میں سود کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، حکومت وعدوں پر قائم نہ رہی تو عدالت جانا پڑے گا افظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کی کوشش کو قبول نہیں ملی ،ساجد علی نقوی  نے کہا کہ  فلسطین پر لائحہ عمل اپنا چاہیے  یکجہتی کونسل پاکستان نے مسلہ فلسطین کے دوریاستی حل اور ابراہیمی معاہدہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ہر دو مسائل پر اپنا موقف کو واضح کرے۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کی۔ قومی کانفرنس سے خطاب میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ، عدالت بھی ایک سال سے زائد مقدمہ التوا میں نہیں ڈال سکے گی اگر ایک سال گزر گیا تو وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ حتمی ہوجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید