اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ٹک ٹاک نے موجودہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ کے عرصہ میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں24954128 ویڈیوزحذف کیں، پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4فیصد تھی اگرچہ اُن میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دی گئی، عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211ملین ویڈیوزحذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈکئے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9فیصد ہیں، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کر کے حذف کی گئیں تاہم، 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا، پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0فیصد رہی، اور 94.3فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دیا گیا،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ 30.1فیصد حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔ مزیدبرآں 11.5فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا،کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ کی باقاعدہ اشاعت کانٹنٹ اور اکاؤنٹس کے اقدامات کے حُجم اور نوعیت پر روشنی ڈالتی ہے جو شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے مکمل عزم کو ظاہر کرتی ہے، 2025ءکی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کانٹنٹ کے حوالے سےٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز، آلات اور پالیسیوں کے بارے میں مزیدآگاہی کے لیے ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا دورہ کریں جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔