• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیوہ ماں کی شکایت کا نوٹس لے لیا، قابض بیٹے سے مکان واگزار

راولپنڈی(راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر راتوں رات بیٹے سے مکان خالی کراکربیوہ ماں کو قبضہ دلادیا۔وزیر اعلی تک شکایت پہنچی تھی کہ ماں کوبیٹے نے گھر سے نکال دیا ہے۔جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس ڈھوک چراغدین میں پہنچی اور بیٹے اور اس کے بیوی بچوں کو باہر کرکے مکان کا قبضہ ماں حاجرہ بی بی کو دلایا۔زرائع کے مطابق بیوہ خاتون نے ڈپٹی کمشنر کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر نے ریٹائرمنٹ پر ملنے والی رقم 17لاکھ روپےسے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی چمن زار میں چار مرلہ کا مکان لیا۔
اہم خبریں سے مزید