• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA؛ کمرشل پلاٹوں کے 3 روزہ آکشن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے؛ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ آکشن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائےورنہ آکشن میں بڑے پیمانے پر فراڈ کیخلاف نیب سے بھی رجوع کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جینوئن بلڈرز کیطرف سے بائیکاٹ کے بعد سستے داموں پلاٹ بیچ کر ریونیو کو نقصان پہنچایا گیا ۔آکشن میں چھیالیس پلاٹ تھے جن میں 33 کمرشل پلاٹ اور 13 دوکانیں تھیں۔
اہم خبریں سے مزید