• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی پل سے اسکیم 33 سپارکو جانیوالی سڑک پر لگے سیکڑوں درخت کاٹ دیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے جمالی پل سے اسکیم 33سپارکو جانے والے کوریڈور پر لگے سیکڑوں درخت کاٹ دیئے گئے مکینوں نے بتایا کہ گلستان سوسائٹی کے سامنےان درختوں کو دن بھر بعض افراد بے دردی سے کاٹتے رہے لیکن دن بھر کے ایم سی یا متعلقہ ٹاون یا کسی اور متعلقہ ادارے کا عملہ نہیں پہنچاسڑک کے دونوں اطرف تقریباًڈھائی سے تین سو بلند قامت اور ہرے بھرے درختوں کو کاٹاگیا تقریباًایک کلو میٹر سڑک کے ٹکٹرے کو دونوں طرف سے مکمل صاف کر دیا گیا ہےشہریوں نے وزیر بلدیات اورمیئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اس کا نوٹس لے کرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید