• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا AI ایکشن پلان جاری، امریکی بالادستی قائم رکھنے کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ انتظامیہ کا AI ایکشن پلان جاری، امریکی بالادستی قائم رکھنے کا اعلا ن ، تین اہم اہداف میں جدید ٹیکنالوجی میں تیزی لانا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورعالمی سطح پر قیادت شامل ہیں۔مصنوعی ذہانت کی ترقی کیلئے ضوابط میں نرمی لائی جائیگی، ماحولیاتی خدشات کو نظرانداز کر دیا گیا۔ AI ماڈلز میں نظریاتی تعصب کے خاتمے ،سچ کی تلاش کو یقینی بنانیکا وعدہ کیا گیا ، چینی اثر کو روکنے کا عزم،انتظامیہ کا دعویٰ کیا کہ مصنوعی زہانت روزگار چھیننے کے بجائے عوام کے کام میں بہتری لائے گا۔بدھ کو ٹرمپ انتظامیہ نے ایک جارحانہ اور کم ضابطہ جاتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چین پر سبقت دلانا اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبے، مصنوعی ذہانت (AI) میں امریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید