سرگودھا،لاہور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق جس پر شب خون مارا گیا ، سینٹ الیکشن میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک،UN قرارداد کے ہوتے کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضزوت،ابراہم معاہدے کی طرف گئے تو مزاحمت کریں گے،سینٹ کے انتخاب میں جو شرم ناک کھیل کھیلا گیا وہ افسوسناک ہے ، تحریک انصاف کے کارکن ماریں کھا رہے ہیں کے پی کے میں ان کے لیڈر سیٹوں کے لئے نورا کشتی لڑ رہے ہیں ، سینٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔