کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسکیم 33کی 4یونین کونسلز میں سیوریج سسٹم کی ناکامی اور سندھ اسمبلی کے حلقہ 98 میں عوامی مسائل کے انبار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کرنے اور تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ "شہری علاقوں میں ناقص سیوریج اور بنیادی سہولتوں کا فقدان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسکیم 33 اور حلقہ 98 میں جن اداروں نے غفلت برتی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔