• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلائنس گروپ کیخلاف منی لانڈرنگ کا الزام، انیل امبانی کی 50 کمپنیوں پر چھاپے

بھارت میں ریلائنس گروپ آف کمپنیز کے خلاف منی لانڈرنگ اور قرضوں میں بےضابطگی کے الزام پر تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی اور چیئرمین ریلائنس گروپ انیل امبانی سے منسلک 50 کمپنیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی نے ممبئی میں انیل امبانی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے انیل امبانی کے بیٹے انمول پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انمول پر ریلائنس ہوم فائنانس کو قرض دینے کے معاملے میں ضابطوں پر عمل نہ کرنے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ریلائنس کمپنی کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مذکورہ کارروائیوں کا کاروباری آپریشنز، مالیاتی کارکردگی، شیئر ہولڈرز، ملازمین یا ریلائنس پاور کے کسی دوسرے اسٹیک ہولڈرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  منی لانڈرنگ اور قرضوں میں بےضابطگی سے متعل الزامات 10 سال پرانے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید