متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اقوامِ متحدہ میں غزہ پر اسرائیلی محاصرے اور شہریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
اماراتی وفد نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین ہے اور فوری طور پر بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
اماراتی وفد نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کو ناگزیر قرار دیا۔
اماراتی وفد نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے اور سیاسی عمل بحال کیا جائے۔