• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔

ایس اینڈ پی نے پاکستان کی لمبے عرصے کا قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے بی مائنس کردی ہے۔

ریٹنگ پر ایس اینڈ پی کے جاری کیے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتِ حال بہتر ہے اور بیرونی ادائیگیوں نہ کر سکنے کے خدشات قابو میں ہیں، اس لیے ایس اینڈ پی نے پاکستان کی لمبے عرصے کا قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے اپ گریڈ کر کے بی مائنس کردی ہے۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آفیشل امداد ملنے اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور بیرونی خدشات جھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔

ایس اینڈ پی کے ریسرچ نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی قرضوں کی فنانسنگ کی لاگت اب بھی بلند ہے، تاہم حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں اور کم ہو رہی مہنگائی مالی استحکام کی رفتار کو تیز کررہی ہے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق کثیر جہتی اور دو طرفہ پارٹنرز پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل کا منظر نامہ مستحکم ہے، ایس اینڈ پی نے پاکستان کی قلیل مدتی ریٹنگ سی سے بہتر کر کے بی کر دی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید