امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، مائیکروسوفٹ اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت اور چین میں ملازمتیں دینے کے بجائے امریکا میں روزگار پیدا کریں۔
واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں چین میں فیکٹریاں بناتی رہیں، بھارت میں ملازمتیں دیتی رہیں اور آئرلینڈ میں منافع چُھپاتی رہیں لیکن اب وہ دن گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں جیت کے لیے حب الوطنی کی ضرورت ہے، ٹیک کمپنیاں امریکا کو مقدم رکھیں اور امریکی عوام کو نوکریاں دیں۔