• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل بس ایسوسی ایشن کے مسائل سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرینگے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(خ ن) رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی سے کوئٹہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں شیر احمد بلوچ، بلند خان شاہوانی، حاجی افضل شاہوانی، ملک سرور شاہوانی، ملک بابو شفیع لہڑی، اختر شاہ کاکڑ، علی گل بنگلزئی، اقبال جتک سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔وفد نے پارلیمانی سیکرٹری کو حالیہ درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ میر لیاقت علی لہڑی نے وفد کے مسائل بغور سنے اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے اور ان کے جلد حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید