• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یوتھ پالیسی نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کی جانب سنگ میل ہے، وی سی بیوٹمز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ بلوچستان یوتھ پالیسی ہمارے نوجوانوں کے لئے ترقی و خوشحالی کی جانب اہم سنگ میل ہے،یہ بات انھوں نے گذشتہ روز محترمہ نوشین افتخار اور نوابزادہ جمال رئیسانی کی قیادت میں ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے زیر اہتمام اراکین قومی اسمبلی کی بیوٹمز آمد پر تقریب سے خطاب میں کہی ، انھوں نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے نوجوانوں کے لئےدرست سمت کا تعین حکومت اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی نے قومی اسمبلی میں بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے صوبے کو یوتھ پالیسی کی صورت جو تحفہ دیا ہے اس سے نا صرف بلوچستان کے نوجوانوں میں انکی سیاسی قدر و قابلیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مستقبل قریب میں اس یوتھ پالیسی کے ثمرات بلوچستان کے نوجوانوں کو معاشی بحالی اور بہترین مواقع کی دستیابی کی صورت حاصل ہونگے ، انہوں نے کہا کے بلوچستان یوتھ پالیسی پر حقیقی معنوں پر عملدرآمد نوجوانوں کی معاشی اور سماجی ترقی کا ذریعہ بنے گی جس سے نوجوانوں اور حکومت کے درمیان ربط اور ہم آہنگی بہتر ہو سکے گی۔ وائس چانسلر بیوٹمز نے ینگ پارلیمینٹیر نز فورم کے وفدکی بیوٹمز آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وائی پی ایف کی قیادت کی بیوٹمز میں طلبہ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت نوجوانوں کی پالیسی سازی اور قومی گفتگو میں شرکت کے عمل کو تقویت بخشے گی۔
کوئٹہ سے مزید