کوئٹہ (پ ر)وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کے تحت نادرا ریجنل ہیڈ آفس کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ فیس بک لائیو ای کچہری میں ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان صاحبزادہ نے شہریوں کے مسائل نہ صرف سنے بلکہ موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ ای کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، درجنوں شہریوں نے کالز اور میسجز کے ذریعے اپنے مسائل براہِ راست بیان کیے ای کچہری کے دوران شناختی کارڈ میں درستگی، نئے شناختی کارڈ کے اجرا، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، نادرا عملے سے متعلق شکایات اور دیگر اہم مسائل کو شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل کے سامنے رکھا، جس پر نوید جان صاحبزادہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ایکشن لینے کی ہدایت دی آن لائن سیشن کا مقصد عوامی رابطہ بہتر بنانا، شکایات کا بروقت ازالہ اور شفافیت کو فروغ دینا تھا۔