کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر بلوچستان کے 7 اضلاع میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے خصوصی مہم برائے حفاظتی ٹیکہ جات و انسداد پولیو کا افتتاح کیا ۔ جمعہ کو روز نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سراوان ہاوس کوئٹہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر بلوچستان کے 7 اضلاح میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے خصوصی مہم برائے حفاظتی ٹیکہ جات و انسداد پولیوکا افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی تربیتی سہولت کار نذیر احمد ، سی سی او کوئٹہ محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے ۔