• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ میچز کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پانچواں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچ کلب کوئٹہ۔اسماعیل ممیوریل کراچی۔ دوستن آتش ٹانک۔اور پوپوکلب اسلام اباد نے۔پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہفتہ کے روز بھی چار میچز کھیلے جائیں گئے جمعہ کے روز ریلوے فٹبال گراونڈ میں پہلا بلوچ کلب کوئٹہ اور ڈی ایف اے نوشکی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بلوچ کلب کوئٹہ نے ایک کے مقابلے میں 4 گول سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرا میچ اسماعیل میموریل کراچی اور بلوچ کلب نوشکی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ اسماعیل میموریل کراچی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قیوم پاپا اسٹیڈیم میں ہزارہ کمبائنڈ کوئٹہ اور پوپوکلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ پوپوکلب اسلام اباد نے ایک کے مقا بلے میں2 گول سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ میں افغان یونائٹیڈ کوئٹہ اور دوستن آتش ٹانک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ دوستن آتش ٹانگ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر ,پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہفتہ کے روز پہلا میچ قیوم پاپا گراونڈ میں سپارٹکس سوات اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان میچ سپہر چار بجے کھیلا جائے گا دوسرامیچ مسلم کلب چمن اور کراچی یونائٹڈ کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے کھیلاجائے گا یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ریلوے گراونڈ میں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان میچ سپہر چار بجے کھیلا جائے گا جبکہ مالی باغ میں پاکستان ایجوکیشن اور کے جی فاٹا کے درمیان میچ شام پانچ بجے کھیلاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید