کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ میں حکیم بلوچ ایڈووکیٹ کے گھر پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے اور حکیم بلوچ ایڈووکیٹ کو گھر سے اٹھا کر گرفتار کرنے کے خلاف وکلاء نے جمعہ کو کوئٹہ میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے حکیم بلوچ ایڈووکیٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔