• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ غنی بلوچ کی ہمشیرہ نے بھائی کی بازیابی کیلئے 27 جولائی کو احتجاج کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خضدار سے مبینہ طور لاپتہ غنی بلوچ کی ہمشیرہ نے اپنے بھائی کی عدم بازیابی کے خلاف 27 جولائی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کے بعد بھی شنوائی نہ ہوئی تو مزید سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ کو 25 مئی کو خضدار سے مبینہ طو پر لاپتہ کیا گیا دو ماہ کے دوران پولیس سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ اور احتجاج کیے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ہم نے پولیس کو بار بار تفتیش کا کہا مگر پولیس کا موقف ہے کہ اہلخانہ چشم دید گواہ پہنچائے جبکہ ہم کہہ چکے ہیں کہ یہ پولیس کا کام ہے وہ سی سی ٹی وی کیمرئے کی فوٹیج نکالے ، یا بس کمپنی سے سواریوں کا ریکارڈ حاصل اور ڈرائیور سمیت باقی عملے سے معلومات لے لیکن پولیس حیلے بہانے سے کام لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف 27 جولائی کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، اگر اس کے بعد بھی شنوائی نہ ہوئی تو مزید سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید