کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اب سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ہمیں مل کر اس شہر کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے کراچی کے نوجوان فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر شہر کی تقدیر بدلنے کے لیے درست فیصلہ کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے پانی کی کمی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینا بجلی میٹھی پانی کی فراہمی امن و امان تعلیم اور صحت کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے فارم 47 کے ذریعے الیکشن میں کامیاب ہونے کے باوجود عوامی پذیرائی سے محروم ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ دار ریاض پریمی نے ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی۔