کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع گھوٹکی سے ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد ہونے کے بعد ورثا کی شکایت پر پولیس نے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سمیرا راجپوت شادی شدہ اور بچوں کی ماں تھیں، وہ سندھی زبان میں ویڈیوز شیئر کرتی تھیں، ٹک ٹاک پر ان کے 60ہزار فالوورز تھے، سمیرا راجپوت کی لاش 25جولائی کو ان کے گھر سے ملی، جہاں وہ اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ مقتولہ کی لاش لوڈ رکشہ چنگچی کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مردہ ہونے کی تصدیق کی۔مقتولہ کی لاش ملنے کے بعد ان کے ورثا نے خاتون کے سابق شوہر علی رضا پر قتل کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی رضا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔