• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائی کورٹ کے الیکٹرک اور نیپرا پر برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں کے الیکٹرک کی18گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا حکام سے شہر کی مکمل سروے رپورٹ 12 اگست تک طلب کر لی ہے۔ جسٹس فیصل کمال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم 2025 میں کھڑے ہیں، کراچی میں تھوڑی سی بارش کیا ہو جائے، کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہو جاتی ہے، کراچی میں 12,12اور 18,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، عدالت نے نیپرا کو اپنی ٹیکینکل ٹیم کے ہمراہ کے الیکٹرک کا مکمل سروے کرنے اور شہر کا بھی سروے کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ بتایاجائے کہ کے الیکٹرک نے اپنی نجکاری کے بعد اپنے انفرا اسٹرکچر میں کیا بہتری لائی ہے؟ اس حوالے سے مکمل رپورٹ آئندہ سماعت میں پیش کی جائے، دوران سماعت جسٹس فیصل کمال عالم نے کہا کہ بتایا جائے کہ نجکاری کے بعد کے الیکٹرک نے اپنے انفرا اسٹرکچر اور یوٹیلیٹی سروس میں کیا بہتری کی ہے؟ نیپرا کے وکیل نے بتایا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کئے، عدالت نے استفسار کیا کہ شوکاز اور جرمانوں سے لوڈشیڈنگ پر کیا فرق پڑا۔

ملک بھر سے سے مزید