• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک، 130 زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جاری سرحدی جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کبوڈین حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ جاری جھڑپوں میں اُنکے 12 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارتِ قومی دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے بتایا صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں انکے 7 عام شہری اور 5 فوجی شامل ہیں۔

مالی سوچیتا نے مزید بتایا کہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک کمبوڈیا کے 50 شہری اور 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

کمبوڈین میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی سرحد سے لگے کمبوڈین صوبے پریح ویہار  سے 20 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید