کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی۔ فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ جن میں انڈر-14، انڈر-16 اور انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ 3 اگست تک جاری رہے گی ،ایونٹ سےمنتخب ٹیم ورلڈجونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ جو 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک اسپین میں کھیلی جائے گی ۔ جس میں دنیا بھر سے 40 ملکوں کے بوائز اینڈ گرلز ٹیمیں حصہ لیں گی۔