• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے امریکی سینٹ کام چیف جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کردیا

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) حکومت پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کو پاک-امریکا دیرپا عسکری تعاون کے فروغ میں انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ عسکری اعزاز نشان امتیاز (ملٹری) عطا کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے انکی خدمات اور دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا اورجنرل کوریلا کی وژنری قیادت نے باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاک فوج اور امریکی سینٹ کام کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انکی مسلسل شمولیت پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مرکزی کردار کیلئے گہری عزت و قدر کی مظہر ہے، یہ اعلیٰ قومی اعزاز نہ صرف جنرل کوریلا کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے مابین گہرے ہوتے عسکری تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید