پشاور( کرائم رپورٹر) چمکنی میں کم عمر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا-بشیر خان ولد گل نواز سکنہ افغانستان حال میرہ کیچوڑی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بھائئ فرمان کی والدسے تکرار ہوگئی اس دوران فرمان نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی سے اس سے قبل تکرار ہوئی تھی کم عمر ملزم واردات کےبعد فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔