• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیگاری میں دہرے قتل کیخلاف ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیراہتمام ڈیگاری میں دہرے قتل سمیت بلوچستان میں غیرت کے نام پر پیش آنے والے واقعات کے خلاف ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غیرت کے نام پر قتل کے مسلسل پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ناقابل معافی جرم ہے ، حکومت غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جرگوں پر پابندی عائد کی جائے یہ ماورائے آئین و قانون نظام ہے جس سے ایک مخصوص طبقہ کو تقویت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرگوں کے اکثر ایسے فیصلے رپورٹ نہیں ہوتے حالانکہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں۔
کوئٹہ سے مزید