• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کاسی بحریہ ٹاون کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)متاثرین کاسی بحریہ ٹاون نے ہفتہ کو مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرے سے الاٹیز کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید خان ، وائس چیئرمین ندیم ترین ، سیکرٹری حاجی بلو خان ، ڈپٹی سیکرٹری عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال سے الاٹیز کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ ، چیف جسٹس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیکر انہیں ان کا حق دلایا جائے اور تمام ہاوسنگ منصوبوں میں فوری ترقیاتی کام شروع کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں الاٹیز کی رقم پھنسی ہوئی ہے جن الاٹیز نے پوری رقم کی ادائیگی کردی ہے انہیں فوری انتقال دیا جائے ، جن الاٹیز کے پلاٹس کینسل کئے گئے ہیں فوری پر پرانے ریٹ پر ان کے پلاٹ بحال کیے اور جن الاٹیز نے اپنی فائلز اپنی رقم واپس لینے کیلئے دو سال سے جمع کارئے ہیں ان کو ان کی رقم واپس دی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید