• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت گلبرگ ٹاؤن میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے آؤ کراچی سرسبز بنائیں، شجرکاری مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال ٹاؤن کے بعد گلبرگ ٹاؤن میں مہم کا آغاز کردیا،ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں انہوں نے پودالگایا اور ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا کہ شہر بھرمیں تقریباً ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی و کرپشن نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنادیا ہے،ترقیاتی کاموں کے نام پر ہزاروں درخت کاٹے جاچکے ہیں اور فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ایسے ماحول میں شجر کاری مہم سے گرم موسم کی شدت اور ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں کے پیدا شدہ حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، تقریب سے نائب امیرجماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز،ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ودیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ،صدر فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ محمد تحسین اور تاجر رہنما عبداللہ عابدنے بھی پودے لگائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید