• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کراچی ترسیل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے بین الصوبائی ڈیلر کی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کراچی میں ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے دوران چیکنگ مین حب ریور روڈ موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی سے آنے والے ملزم مزمل ولد نظام الدین کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آئس میتھ کرسٹل جو کہ ایک کلو کے قریب( تقریباً 960) گرام وزنی، اور ایک عدد موبائل فون برآمد کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید