کراچی (اسٹاف رپورٹر) باغ کورنگی سے ملنے والی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کی جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ نثاراحمد کے نام سے ہوئی ، متوفی کے پاس سے شناختی کارڈملا ہے جس پرجیکب آباد کا پتہ درج ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی طورپرمتوفی نشےکاعادی لگتاہےجہاں سےلاش ملی وہاں متوفی کوکوئی نہیں جانتا متوفی کےسرپرزخم کانشان موجود ہےشبہ ہے کہ متوفی کوگرنے کے باعث سرپرچوٹ لگی ہے ۔